کوئٹہ: بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر اُ میدوار منتخب کر نے کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جن کا تعلق پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے تھا ،جب کہ اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ سینیٹ کی نشست کے لیے 5 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں ، مسلم لیگ (ن) کے نسیم الرحمان خان، بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد، ، پختونخوا میپ کے محمد حنیف ، اے این پی کے عنایت اللہ خان اور بی این پی (مینگل) کے غلام نبی شامل ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مٹھا خان کاکڑ (رکن اسمبلی )نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ اصغر خان ترین ، نوابزادہ گہرام بگٹی،اور یونس زہری نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کر دیے۔ صوبائی اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد 65 ہے جس میں سب سے زیادہ 23 اراکین بلوچستان عوامی پارٹی کے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے 7، عوامی نیشنل پارٹی کے 4، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے 3، ہزادہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 2 اور جے ڈبلیو پی کا ایک رکن اسمبلی شامل ہے۔