پیر, 06 جنوری 2025


محکمہ موسمیات نےکراچی میں سردی کی نئی لہرکاامکان ظاہرکردیا

کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق سردی کی نئی لہر کے دوران رات کا درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

کراچی میں اتوار اور پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔

شہر میں خنک اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment