لاہور تعلیمی بورڈ نے اسناد کو ڈیجیٹل کرنے پر کام شروع کردیا۔
لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق طلبا کو رزلٹ کارڈز کیو آر کارڈ کے ذریعے ملے گا طلبا گھر بیٹھے رزلٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
امیدوار بیرون ملک سے بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے رزلٹ حاصل کرسکیں گے ، بورڈ کی جانب سے امیدوار کو ون ٹائم کیو آر کوڈ جاری کیا جائے گا،کسی بھی جگہ بیٹھ کر کوڈ سکین کرکے رزلٹ کارڈ حاصل کیا جاسکے گا۔
کیو آر کوڈ والی اسناد تعلیمی بورڈ سے تصدیق شدہ ہوں گی۔
ابتدائی طور پر نویں اور 11ویں جماعت کا رزلٹ کارڈکیو آر کوڈ سے حاصل کیاجاسکے گا