پیر, 06 جنوری 2025


ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےآن لائن امتحانی فارم برائے2025 جمع کروانے کی ہدایت کردی

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آن لائن امتحانی فارم برائے2025 جمع کروانے کااعلان کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرقائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹونے دہم جماعت کیلئے آن لائن امتحانی فارم جمع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو آگاہ کیا کہ جماعت دہم کے سالانہ امتحانی فارم سال 2025 کے جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان 7جنوری2025 سے کیا جا رہا ہے۔

یہ فارم صرف آن لائن ہی جمع کئے جائیں گےنیز تمام اسکولوں کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ بورڈ آفس سے دستی شکل میں جماعت دہم کا نہ کوئی امتحانی فارم فراہم کیا جائے گا اور نہ ہی کسی بھی بینک میں جمع کیا جائے گا۔

گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکول سربراہان کی رہنمائی کیلئے 3جنوری کو بورڈ کے آفیشل ویب پورٹل پر امتحانی فارم کا لنک دے دیا جائے۔ واضح رہے کہ آفیشل پورٹل پر کسی بھی قسم کی پریشانی یا دقت کی صورت میں بورڈ آفس کے بلاک B کمرہ نمبر 24میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment