کوئٹہ (ایمز ٹی وی) فرنٹیر کورپس (ایف سی ) کے ترجمان خان واسع کے مطابق حساس اداروں اور ایف سی نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ گوادر اور جیوانی میں سرچ آپریشن کے دوران کا لعدم تنظیم کے 8مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان جیوانی ائیر پورٹ پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں ملوث ہیں ،گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جیوانی میں ایک غیر فعال ائیر پورٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ایک انجینئر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ ایک اہلکار کو اغواءکے بعد قتل کردیا گیا تھا ۔