ایمزٹی وی ( کوئٹہ ) بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی کا کہنا ہے کہ بولان اور کیچ کے مختلف علاقوں کے گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا اور خواتین سمیت پچاس بے گناہ بلوچوں کو اغوا کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فورسز کی کاروائی میں دن بدن شدت لائی جا رہی ہے اور مختلف علاقوں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، منگل کی صبح کیچ کے مختلف علاقوں شے سیچی ،گوراک ، درچکو،پیروتگ اور گردونواح میں معصوم بلوچوں کے گھروں پر حملہ کرکے لوٹ مار کے بعد انکو آگ لگادی گئی اور کئی بلوچ فرزندوں کو لا پتہ کردیا گیا ، شیر محمد بگٹی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بلوچستان میں جاری بلوچ نسل کشی کو روکنے میںاپنا کردار ادا کریں ،