ایمزٹی وی(کامرہ) پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار ہونے والے شاہکار جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا سالانہ پیداواری ہدف پورا کر لیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر و ناٹیکل کمپلیکس نے رواں برس 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئر فورس کے حوالے کئے، پاکستان ایئر فورس سالانہ 16 طیارے مقامی طور پر تیار کر رہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا سالانہ ہدف مکمل کرنے پر ایئرو ناٹیکل کمپلکس کے انجینئرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے پہلے ملکی دفاعی ضروریات پوری کی جائیں گی، ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو دوسرے ممالک کو فروخت کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر و ناٹیکل کمپلیکس نے رواں برس 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئر فورس کے حوالے کئے، پاکستان ایئر فورس سالانہ 16 طیارے مقامی طور پر تیار کر رہی ہے۔ اس کےعلاوہ تقریب میں نئے سال سے ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کی پیدواری گنجائش بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔