جمعہ, 22 نومبر 2024


خیبرپختونخواہ میں نئی پالیسی 2016کا اعلان!

ایمزٹی وی(پشاور)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کی سال 2016ءکی صنعتی پالیسی کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق صنعتیں لگانے والوں کو 25 فیصد سستی بجلی فراہم کریں گے جبکہ مشینری کی نقل و حمل اور اراضی کی خریداری پر بھی 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2016ءکی صنعتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت صنعتکاروں کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔ صنعتی قرضوں پر 5 فیصد مارک اپ بھی ادا کیا جائے گا‘ چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لیے 500 ملین کا سرمایہ مختص کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پرانی صنعتیں بحال کرنے کا جامع منصوبہ بھی صنعتی پالیسی میں شامل ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment