اتوار, 24 نومبر 2024


بے گناہوں کو مار کر آزادی نہیں ملتی، بلوچستان اپیکس کمیٹی

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) بلوچستان کی صوبائی اپیکس کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کیلیے کوئی معافی نہیں ہے،ایسے عناصر کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائیگا جبکہ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر آزادی حاصل نہیں کی جاسکتی،ایسے عناصر کوایک فیصد بلوچوں کی حمایت بھی حاصل بے گناہوں کو مار کر آزادی نہیں ملتی، وزیر اعلیٰ ؛  ملک دشمن عناصر کیلیے کوئی معافی نہیں، اپیکس کمیٹی بلوچستاننہیں ہےاپیکس کمیٹی کا ساتواں اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی زیرصدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوا جس میںکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی،چیف سیکریٹری ،جنرل آفیسرزکمانڈنگ ، سیکریٹری داخلہ،آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، سیکریٹری داخلہ اکبر دورانی نے اس حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی رفتار کو مزید تیزکرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں ہدایات جاری کی گئیں اجلاس میں گذشتہ چند دنوں کے دوران دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ معلومات کے تبادلے کی بنیاد پر متعلقہ سیکیورٹی اداروں کیجانب سے دہشت گردوں اور انکے معاونت کاروں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں موثر اور مربوط طریقے سے جاری رکھی جائیں گی اور ملک دشمن عناصرکوکسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ اقتصادی راہداری ملک بالخصوص بلوچستان کے لیے معاشی لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment