جمعہ, 26 اپریل 2024


کرپشن اور اقربا پروری کے ثبوت ملنے پر ملازمین کو گھر بھیج دیا جائےگا،صوبائی وزیر تعمیرات


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات کے ملازمین اپنا قبلہ درست کرے کر پشن اور اقربا پروری کے ثبوت ملنے پر ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا ۔ایک سال سے ملازمین کی کا کر دگی چیک کر رہا ہوں ۔ عید کے بعد ملازمین کے خلاف ایکشن کا سلسلہ شروع ہوگا ۔

پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کوارٹر گلگت میں ورکس کانفر نس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبا ل نے کہا کہ میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کر پشن اور اقرباءپروری نا سور ہے ہم نے اس نا سور کو ہر حال میں ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور میرٹ و انصاف کا بول بالا کر کے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کے وزیر کا عہد ہ سنبھالے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس دوران تعمیرات کے تمام معاملات سے آشنا ہو چکا ہوں۔ گلگت بلتستان کے اس سب سے بڑے ادارے میں ملازمین کی کوئی خاص کارکر دگی نظر نہیں آئی ہے ۔اب ملازمین کو نوٹسز دینے کا وقت گزرچکا ہے عید کے بعد براہ راست ایکشن کا سلسلہ شروع ہوگا ۔

اس حوالے سے ڈاکٹر محمد اقبال نے سابقہ حکومت کی مثال دےتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم رہا جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں مسترد کیا اور انہوں نے الیکشن میں اپنا حشر دیکھ لیا ہے ۔ لہذا میرٹ کی پامالی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی لہذا ملازمین کو قوائد و ضوابط کی پاسداری کو اپنا نصب العین بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات میں سائلین کی فائلیں مہینوں ٹیبل پر پڑ ی ہوتی ہیں اور چھوٹے ملازمین کی شکایات زبان زد عام ہیں کہ وہ سائلین سے پیسے مانگتے ہیں ایسے میں اگر کسی بھی ملازم کے خلاف ثبوت ملے تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

سائلین کی فائلیں فوری نمٹائی جائیں اور ایک ہفتے سے کم عرصے میں فائل ورک مکمل ہونا چاہیئے
انہوں نے کہا کہ آفیسر ز آپس میں ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں آپس کی چپقلش دور کریں اور بجٹ آنے پر سر پکڑ کر بیٹھنے کی بجائے وقت پر خرچ کر کے اپنی پر فار منس دکھائیں

اس موقع پر مختلف ڈویژنوں کے چیف انجینئر ز نے بریفنگ دی اور موجودہ و سابقہ منصوبوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی جس پر وزیرتعمیرات نے تعمےیراتی منصوبوں پر کام مذید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment