جمعہ, 26 اپریل 2024


سیف سٹی کے بعد اسمارٹ سٹی بنانے کی تیاریاں

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت شہر کی تعمیر و ترقی ماسٹر پلان کے تحت کی جائے اربن ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ بزرگوں اور خواتین کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
سیف سٹی کے بعد شہر کو مزید پرامن اور مثالی بنانے کےلئے جدید طرز پر اسمارٹ سٹی پائلٹ پروجیکٹ پر کام کیا جارہاہے ۔ وزیر اعلیٰ محکمہ تعمیرات اور ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتارمیں تیزی لائی جائے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سیوریج اور گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے منصوبے صوبے کی سطح پر منظوری کے بعد حتمی منظوری کےلئے ایکنیک کو بھیجا جائے گا تاکہ بڑے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ ریور ویو روڈ پر فیملی پارک ، گھڑی باغ منصوبہ سمیت دیگر تمام جاری منصوبوںکو جلد مکمل کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کنوداس معلق پل کے تعمیراتی کام کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کے معیار اور ڈیزائننگ پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جدید ممالک کی طرح گلگت میں بھی پرامن احتجاج کےلئے ایک مخصوص جگہ مختص کی جائے گی جہاں پر مہذب اور جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کراسکے اسی لئے اوپن ایئر تھیٹر تعمیر کیا جائے گا جس میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی اور پرامن اور جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراسکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ یکم نومبر تک یادگار شہداءکی جدید طرز پر تعمیر کو یقینی بنایا جائے اس منصوبے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے پبلک چوک کی توسیع اور تزائین کو آرائش کی ہدایت کرتے ہوئے پیدل چلنے والوں کےلئے پیڈسٹیل برج تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment