جمعہ, 29 مارچ 2024


جنید جمشید دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں چترال گئے ہوئے تھے


ایمز ٹی وی(چترال ) پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس بدقسمت جہاز کے مسافروں میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا جنید بھی شامل تھے۔

چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف نعت خواں جنید جمشید دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں چترال گئے ہوئے تھے اور ان کی واپسی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 میں شیڈول تھی ، تاہم وہ خوش قسمت ثابت نہٰیں ہوسکے اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسی طیارے میں سوار ہوگئے۔ حکام کی جانب سے طیارے کے مسافروں کی جاری کردہ لسٹ میں بھی جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کے نام بھی شامل ہیں جبکہ ان کے دونوں فون نمبر بھی بند جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں جنید جمشید کے بھائی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ا ن کے طیارے میں سوار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ جنید جمشید کے منیجر ارسلان نے بھی ان کی طیارے میں سواری کی تصدیق کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment