اتوار, 08 ستمبر 2024


گلگت بلتستان کے علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری

ایمز ٹی وی (گلگت) گلگت بلتستان کے علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے ،مسلسل گرتی برف سے بالائی علاقوں کے راستے بند ہوگئے ہیں ۔مالاکنڈ ڈویژن میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔

گلگت بلتستان کے علاقوں غذر ،استور اور دیامر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔برف باری کے باعث متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ،جبکہ شدید سردی کی وجہ سے موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔

مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں کالام ،میاندم اور مالم جبہ میں گہرے بادلوں کا راج ہے ،سوات شہر اور گردونواح میں موسم سرد ہے ۔ہزارہ ڈویژن ،،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے،،سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں بھی موسم سرد ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment