جمعرات, 21 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


 تیس میگاواٹ بجلی چترال کو دینے کا اعلان ۔۔۔

ایمز ٹی وی (چترال)پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام موڑکہو میں نواز شریف زندہ باد کنونشن کا انعقاد ، سینکڑوں افراد خاندان اور برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن موڑکہو میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا ۔ جس میں کثیر تعداد میں لو گوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سید احمد خان ، جنرل سیکرٹری صفت زرین ، پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ،محمد وزیر خان ، سید ناصر علی شاہ وغیرہ نے کہا ۔ کہ پاکستان مسلم لیگ ن وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں چترال کی تعمیر وترقی می گہری دلچسپی رکھتی ہے ۔ جس کابین ثبوت یہ ہے ۔کہ حالیہ سیلاب اور زلزلے کے دوران انہوں نے چترال کا دومرتبہ دورہ کیا ۔ اور متاثرین کی بحالی کیلئے خطیر رقم کے امداد کا اعلان کیا ۔ اور اب تک تقریبا دو ارب بیس کروڑ روپے چترال متاثرین میں تقسیم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل کیلئے فنڈ کی فراہمی اور چترال میں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی غرض سے تیس میگاواٹ بجلی چترال کو دینے کا اعلان اُن کی چترال دوستی کا ثبوت ہے۔ 

 

وزیر اعظم چترال تاجکستان روڈ کی تعمیر میں بھی انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے دورۂ تاجکستان کے موقع پر اس شاہراہ کی تعمیر کے سلسلے میں تاجک صدر سے معاہدہ بھی کر چکا ہے ۔ جس پر مئی 2016میں کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ اُس کے علاوہ غریب اور نادار لوگوں کو صحت کی سہولیات باہم پہنچانے کیلئے وزیر اعظم صحت پروگرام میں بھی چترال کو شامل کرنا ایک اہم کارنامہ ہے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اب وقت آگیا ہے ۔ کہ چترالی عوام کو اپنا سیاسی قبلہ درست کرنا چاہیے ۔ اور چترال کے مسائل حل کرنے کیلئے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کریں اور اُن کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں جتنے بھی میگا پراجیکٹ جاری ہیں ۔ یا مستقبل میں تعمیر ہوں گے ۔ اُن کا براہ راست تعلق مرکزی حکومت سے ہے ۔ اور آیندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ 2018 کے الیکشن میں مسلم ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر وفاق میں حکومت بنانے کے ساتھ ساتھ صوبوں خصوصا خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال مسلم لیگ ن کاقلعہ بنے جا رہا ہے ۔ جسے کوئی بھی سیاسی پارٹی نہیں روک سکتا ۔ اس موقع پر مقامی معززین حیدر لال ،ظفر لال ، سیٹھ احمد ، سابق ڈی ایس پی عبد السلام ، میر صوات ، نیت بیگ ،فضل امین لال ،شیر نبی ، میرزہ اور محمد خان نے بھی خطاب کیا ۔ کنونش کے موقع پر سینکڑوں لوگوں نے اپنے خاندان اور برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment