جمعرات, 28 نومبر 2024


متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان)اخوت فاﺅنڈیشن گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 300سے زائد خاندانوں میں اشیاءخوردنوش، کمبل اور کپڑے تقسیم کئے امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجر تیمور علی بلوچ اور ایریا منیجر گلگت عابد حسین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اخوت فاﺅنڈیشن متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم متاثرہ خاندانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلند حوصلے کے ساتھ اخوت اور بھائی چارگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا عملی مظاہرہ کریں۔اخوت فاﺅنڈیشن نے ضلع گلگت، غذر، ہنزہ، نگر، دیامر، سکردو اور استور میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں اشیاءخوردنوش ، کمبل اور کپڑے تقسیم کئے۔ -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment