ایمزٹی وی (سیاسی) جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ای او بی آئی میں غریب پنشنرز کا پیسہ ہے، عدالت انکے حقوق کا تحفظ کریگی، ایف آئی اے زمینوں کی خریداری میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ای او بی آئی از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جائیدادوں کی خریداری میں غیر شفافیت کے معاملات دیکھیں گے اور ای او بی آئی کی رقم لوٹنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ کسی کو ای او بی آئی کا پیسہ نہیں کھانے دیںگے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ زمینوں کی خریداری میں خورد برد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے، کیس کی مزید سماعت چھ جنوری کو ہوگی ۔
ای او بی آئی کیس، ایف آئی اے کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- 09/12/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2095 K2_VIEWS
Leave a comment