ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سانحہ ملتان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ قاسم باغ جلسے کو ناکام کرنے کی کوشش کی گئی۔ انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسٹیڈیم کی لائٹیں بند کروائیں۔ انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری تھی۔ عمران خان کی آمد پر بھی انتظامیہ نے کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ذمے داری لینے کو تیار نہیں تو چھٹی پر چلی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈی سی او شہباز شریف کا منشی ہے۔ اس لئے اس سےغیرجانبداری کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
سانحہ ملتان انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی...
- 11/10/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1979 K2_VIEWS
Leave a comment