ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستانی دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی انکے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ اڑی واقعے کے بعد بھارت متعدد بار کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی بند کی جائے۔
”بھارت کنڑول لائن پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے “ ، تاہم پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔