اتوار, 24 نومبر 2024


عمران خان فیس سیونگ کے لئے راہ فرار چاہتے ہیں، طلال چوہدری کا نیا دعویٰ

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پی ایم ایل این کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم نوازشریف اور انکی فیملی پر الزامات لگائے مگر وہ عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے اور اب وہ فیس سیونگ کیلئے راہ فرار چاہتے ہیں ۔

پاناما کیس پر کمیشن کی بجائے سپریم کورٹ کے بینچ سے فیصلہ لینے کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد چاہتے ہیں اور یہ بھی خواہش ہے کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے موقف کل سپریم کورت میں پیش کریں گے۔

طلا ل چودھری نے عمران خان کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لو گ کمیشن اس لیے نہیں چاہتے کیونکہ جو آج تک سپریم کورٹ میں کچھ بھی پیش نہیں کر سکے وہ کمیشن میں کیا دیں گے ۔ ”نواز شریف نے سب سے پہلے سپریم کورٹ کو خط لکھا “ ، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرنا چاہے کر ے ہمارے وکلا ءکل مشورہ کر رہے ہیں اورجوڈیشل کمیشن کے حوالے سے موقف عدالت میں پیش کریں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment