ایمز تی وی ( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عمران جعفر لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے جو حکمت عملی بنائی ہے وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں، پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اپوزیشن میں ہوکر اس سلسلے میں مکمل طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
ان کا مزید مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت سے مدارس کی فہرست طلب کی جو کہ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔
عمران جعفر لغاری نے کہا کہ ان کے خیال میں دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک قومی ایکشن پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت ناصرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا دائر بڑھایا گیا ہے، بلکہ سزائے موت پر پابندی ختم کرکے ملک بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں۔
اس پلان کے تحت حکومت نے فوجی عدالتوں کو قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حال ہی میں پارلیمنٹ میں 21ویں ترمیم کو بھی منظور کیا گیا ہے۔
نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے
- 16/01/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1569 K2_VIEWS
Leave a comment