اتوار, 24 نومبر 2024


بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)دفتر خارجہ نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام تر ثبوت مکمل کر کے ڈوزئیر تشکیل دے کر نیویارک میں پاکستانی میشن کو بھیج دیا ہے جو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے تشکیل دئیے گئے ڈوزئیر میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے تمام ثبوت شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈوزئیر میں پاکستان میں تخریبی، دہشت گردانہ کارروائیوں کے تحریری شواہد شامل ہیں جبکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھی اس ڈوزئیر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈوزئیر میں سی پک کی جاسوسی کرنے والی بھارتی آبدوز کا ناصرف ذکر کیا گیا ہے کہ اس کی تصاویر اور ویڈیو بھی شامل کی گئی ہیں۔ پاکستان نے اس ڈوزئیر میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ تمام شواہد کے پیش نظر معاملات کا نوٹس لے۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈوزئیر نیویارک میں پاکستانی مشن کو بھیج دیا گیا ہے جسے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی یہ ڈوزئیر نئے سیکرٹری جنرل کے چارج سنبھالتے ہی انہیں پیش کیا جائے گا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment