بدھ, 24 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


سپریم کورٹ کا دو ہفتوں میں چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا حکم.

ایمز ٹی وی( اسلام آباد) پاکستان سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ دو ہفتوں میں مستقل بنیادوں پر چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے۔عدالت کا یہ حکم بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران آیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ایک جج اس آئینی عہدے پر اضافی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے عدالتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو بھی حکم دیا ہے کہ جمعرات تک صوبے میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا جا ئے بصورت دیگروزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کر کے اُنھیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کی در خواستوں کی سماعت کی۔ان درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ سے استفسار کیا کہ وہ عدالت کو بتائیں کہ وفاق کب تک مستقل بنیادوں پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرے گا جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں حکومت اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ چیف جسٹس ناصر الملک سمیت سپریم کورٹ کے متعدد جج اس عہدے پر اپنی ذمہ دایاں ادا کرچکے ہیں۔اس وقت سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment