ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ملک بھر کے لیے سب سے زیادہ خوش کردینے والی خبر آگئی ،محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کی نوید سنادی ،پہلے مرحلے میں شمالی علاقہ جات میں ابر کرم برسے گا اور پھر اللہ کی رحمت میدانی علاقوں کا رخ کرے گی جس سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھیں گے ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان نیو کلیئر تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے بتا یا ہے کہ بارشیں خوشخبری لے کر آرہی ہیں اور کل سے شمالی علاقہ جات سے بارشوں کا آغاز ہو گا ،پہلی بارش چترال میں ہو گی جس کے بعد اگلے چار پانچ روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے
اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بھی ہلکی ہلکی بارش ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وسطی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ،دروش ،آزاد کشمیر،مری اور گلیات میں برف باری ہو گی جبکہ پانچ اور چھ جنوری کو ژوب اور کوئٹہ میںبارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔ ڈی جی میٹ نے کہا کہ خشک موسم سے متاثرہ فصلوں میں بارش سے جان پڑ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے سلسلے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی جس سے کراچی میں 8سے 10روز بعد درجہ حرارت کم ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس بار بہت زیادہ سردی پڑنے کا امکان نہیں ہے ۔ڈی جی میٹ نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران دھند کا سلسلہ کم ہو گا ۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں دسمبر کے مہینے میں بھی بارشیں نہ برسیں جس کے باعث خشک اور سرد موسم سے مختلف قسم کی وبائی بیماریاں پھوٹیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ،ایوان صدر اور فیصل مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد میں بارشوں کے لیے نماز استسقاءادا کی گئی اور دعائیں بھی کی گئیں جو رنگ لے آئیں