ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے فریقین کو میڈ یا پر بیان بازی کرنے سے روک دیا
پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل جاری تھی کے اس دوران جسٹس عظمت سعید نے کہا میڈ یا سے نہیں عدالت سے مخاطب ہوا کریں جس پر نعیم بخاری نے جواب دیا کہ میں نے آج تک میڈ یا سے پاناما لیکس کیس پر گفتگو نہیں کی ۔سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ فریقین میڈ یا پر زیادہ بیان نہ دیں