ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے بیگم کلثوم نواز کے ایک انٹر ویو کا حوالہ دیا تو جسٹس عظمت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ انٹر ویو دیں اور ہم پھانسی لگا دیں تو آپ کا موکل بھی نہیں بچے گا ۔
ثابت کرنا ہوگا گلف اسٹیل کی فروخت کی رقم وزیراعظم کے اکاﺅنٹ میں رہی ،جسٹس اعجاز افضل تفصیل کے مطابق پاناما لیکس کیس میں نعیم بخاری کے دلائل جاری ہیں ،اس دوران انہوں نے لندن فلیٹس کی ملکیت پر وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے سن2000میں دئیے گئے انٹر ویو کا حوالہ دیا جس پر جسٹس عظمت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرآپ انٹرویو یا خبر دیں اور ہم پھانسی لگا دیں تو آپ کا موکل بھی نہیں بچے گا ۔
انہوں نے نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ ان لوگوں پر دوسرے فریق کو جرح کرنے دیں گے ؟ جن کی خبریں اور کتابیں آپ پیش کرنا چاہتے ہیں کیا وہ عدالت آئیں گے ؟