ایمزٹی وی(راولپنڈی) بارش کے ساتھ ہی آئیسکو کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آگئی۔ بدھ کو صبح کے وقت ہونیوالی بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جبکہ پیرودھائی گرڈ سٹیشن میں خرابی پیدا ہونے سے بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
رعسیدعنتیال پعہپلع،وایتینگ،ہففیچعس، سچحہہلس، عمپلہےععس کی بدقسمتی کہ عام طور پر صبح 6سے 8بجے تک کسی بھی سب ڈویژن میں شکایت سننے والا کوئی نہیں ہوتا۔ رات کی ڈیوٹی والے صبح 6بجے ڈیوٹی ختم کر چکے ہوتے ہیں جبکہ نئی شفٹ 8کے بعد آتی ہے۔ اس طرح گنجان آباد علاقوں میں فنی خرابی کی وجہ سے بجلی صارفین کو کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ بعض جگہوں پر بارش کی وجہ سے فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے‘ بارش رکے گی تو عملہ بھیج دینگے تاہم پیرودہائی گرڈ سٹیشن میں صبح 6بجے ہونیوالی خرابی دن 11بجے کے بعد ٹھیک ہوئی اور بڑا علاقہ 5گھنٹے بجلی تک محروم رہا۔ بجلی کی بندش سے دفاتر اور سکول کالجز جانیوالوں کے علاوہ گھریلو خواتین کو بھی مشکلات کا سامنارہا۔