اتوار, 24 نومبر 2024


برہان وانی کی شہادت، کشمیر کے نوجوانوں میں نیا جوش و جزبہ

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت کا لازمی جز ہے ،برہان وانی کی شہادت نے کشمیر نوجوانوں کو نیا جوش اور جذبہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کا حصہ ہونا چاہیے۔اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز کو گولیوں سے نہیں دبایا جاسکتا ، کشمیریوں کو ان کی آزادی مل کر رہے گی .ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کی لہر میں جو جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے اس کو دیکھ کر بھارت پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیری عوام کو ہی فیصلے کا بنیادی حق حاصل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے سیمینار کا بروقت انعقاد کیا گیا، اقوام متحدہ نے 70 سال قبل کشمیریوں سے آزادی دینے کاوعدہ کیا تھا، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment