ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے لیڈر شپ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت منتخب 100 افسران کو ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں تربیت دی جائے گی۔
وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایک ہزارسول سرونٹس کے لئے لیڈر شپ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وژن 2025کے تحت11وزارتوں سے منتخب افسران کی ساتھ پرفارمنس کنٹریکٹ ہوں گے۔
ہزار میں سے بہتر کارکردگی دکھانے والے 100 افسران منتخب ہوں گے جبکہ منتخب 100افسران میں سے بہترین 10افسران کاانتخاب ہوگا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منتخب 10 افسران کودنیا کے بہترین لیڈر شپ سکول میں بھیجا جائے گا ،پہلے بیچ کی تربیت 20 فروری سے شروع ہو جائے گی۔