ھفتہ, 23 نومبر 2024


ویزا نہ ملنے پر امریکاکے ساتھ سفارتی تعلقات معطل

 

 
ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفوری حیدری کو امریکی ویزا کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی وفد کا دورۂ امریکا منسوخ کر دیا۔
انہوں نے امریکی حکام کی وضاحت تک سینیٹ کے امریکاکے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کر دیے۔اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کاکہنا ہے کہ جب تک امریکا وضاحت نہیں کرے گا، سینیٹ کا کوئی وفد نیویارک نہیں جائے گا۔
13 سے 14 فروری تک نیویارک میں ہونے والے بین الا پارلیمانی مباحثے میں شرکت کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفوری حیدری نے 10 فروری کو امریکا جانا تھا۔
گزشتہ ہفتے مولانا غفور حیدری اور سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو ویزا درخواست دی۔
امریکی سفارت خانے نے سینیٹر صلاح االدین ترمذی کا ویزا جاری کر دیا،مگر ڈپٹی چیئرمین کو ویزا دینے میں غیر ضروری تاخیر کی ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو بر وقت امریکی ویزا جاری نہ ہونے پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سختی سے نوٹس لیا۔
چیئرمین سینیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک امریکی حکام وضاحت نہیں کرتے، سینیٹ کا کوئی وفد امریکا کا دورہ نہیں کرے گا، نہ ہی امریکا سے آئے کسی وفد، کانگریس کے رکن یا سفارت کار کا سینیٹ میں خیر مقدم کیا جائے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment