اتوار, 24 نومبر 2024


کل بھوشن یادیو کے خلاف کیس تیار

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور کیس تیار کیا جا رہا ہے
تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ اجلاس کے دوران کلبھوشن یادیو کا ذکر ہوا اور سینیٹر طلحہ سعید نے سوال کیا کہ کیا کلبھوشن کو ریمنڈ ڈیوس کی طرح ریڈ کارپٹ دے کر بھارت کے حوالے کرنے کا امکان ہے؟ اس پر سرتاج عزیز نے بتایا کہ کل بھوش یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور کیس تیار کیا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ڈوزئیر کا مقصد بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو ظاہر کرنا تھا اور ثابت ہوا ہے کہ بھارت کے ریاستی اداکار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
 
بین الاقوامی سطح پر ڈوزیئر سے متعلق پذیرائی ملی ہے اور ہمارا موقف تسلیم کیا جا رہا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ ڈوزئیرواحدراستہ نہیں بلکہ اصل راستہ ملزم کی پراسیکیوشن ہے جس پر کام ہو رہا ہے۔ عدالتی کارروائی کیلئے سوالات کی فہرست تیار کر کے بھارت کو بھیجی ہے اور کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے بیان کی روشنی میں مزید معلومات فراہم کی جائیں جن کی روشنی میں پراسیکیوشن کو آگے بڑھاسکیں گے۔
سینیٹر اعتزاز احسن نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نواز شریف کل بھوشن یادیو کا نام لیں گے؟ کیونکہ میں نے اعلان کر رکھا ہے جس دن انہوں نے نام لیا اس دن 50 ہزار روپے نابینا ایسوسی ایشن کوعطیہ دوں گا۔ اس پر سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن کا نام نہ لینے سے متعلق کوئی ممانعت نظر نہیں آتی اور مناسب وقت آنے پر وزیراعظم نواز شریف کلبھوشن یادیو کا نام بھی لے لیں گے جس کے بعد قائد حزب اختلاف سے درخواست کریں گے کہ عطیہ دیدیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment