ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم محمد نوازشریف 6مارچ کو دو روزہ دورے پر کویت جائیں گے ،دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان افرادی قوت ، سرمایہ کاری ، تجارت اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر بات چیت ہوگی ،خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو اس دوروزہ دورے کی دعوت امیر کویت شیخ صباح احمد الجابرالصباح کی طرف سے دی گئی ہے۔
وزیراعظم 6مارچ کو کویت کیلئے روانہ ہوں گے اور اس اہم دو روزہ دورہ کویت کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے ،قریبی روابط وتعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔
باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ افرادی قوت ، معیشت ، تجارت وسرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کویت میں اہم تقریبات میں شریک بھی ہوں گے۔