ایمزٹی و(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا جبکہ پارٹی نام تبدیل کرنے کے حوالے سے درخواست مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں مصطفی کمال کی پاک سر زمین پارٹی کے پرچم کیخلاف ساجد کیانی کی دوخواست کی سماعت ہوئی جہاں الیکشن کمیشن نے پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ”قومی پرچم کو پارٹی پرچم نہیں بنایا جا سکتا “۔
الیکشن کمیشن نے دوران سماعت کہا کہ قومی پرچم جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔
الیکشن کمیشن نے ساجد کیانی کی درخواست پر 9فروری کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا اور پا ک سر زمین پارٹی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا ۔