ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نےاو جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دے دی، عدالت عظمیٰ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ بولی دینے والوں کو حصص فروخت کئے جائیں۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حصص کی نیلامی کے لئے حکم جاری کرے۔ خیبر پختنوخواہ کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ سپریم کورٹ اس وقت تک حکم جاری نہ کرے جب تک پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آجاتا،ایسا نہ ہو کہ نجکاری ہوجائے اور بعد میں فیصلہ مخالفت میں آجائے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ منگوانے سے پشاورہائیکورٹ کا حکم امتناعی ختم ہوگیا، سپریم کورٹ میں مقدمہ آنے سےہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی کوئی وقعت نہیں رہی۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ کیس کا فیصلہ میرٹ پرکیا جائے گا اسی لئے پہلے عبوری ریلیف دیا گیا۔ بعد میں سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری کی اجازت دے دی، مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ زیادہ بولی دینے والوں کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کئے جائیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment