اتوار, 24 نومبر 2024


مسئلہ یمن،وزیراعظم کا برادر ممالک سے رابطے کافیصلہ،وفد کی آج سعودیہ روانگی

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مشرق وسطیٰ  کی صورت حال پر بات چیت کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد آج سعودی عرب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جب کہ بحران کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے  وزیراعظم  جلد  برادر ممالک کی قیادت سے رابط کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت  اہم  اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، یمن میں محصور پاکستانیوں کا معاملہ اور  نقل مکانی کرنےوالے متاثرین کی شمالی وزیرستان سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، تینوں مسلح افواج کے سربراہان  اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو مشرق وسطی کی صورت حال اور  قبائلیوں کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کا ایک گروپ یمن سے وطن واپس پہنچ چکا ہے۔ دیگر محصورین کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  ہدایت کی کہ  دیگر محصور دیگر پاکستانیوں کی بھی جلد از جلد بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment