ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم محمدنوازشریف نے گزشتہ روز گوادر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہلخانہ کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے فی کس 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔