ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے مطالبے پر مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج دوپہر ایک بجے ہو گا۔چیف جسٹس ناصر المک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے تینوں ارکان تحقیقات کا طریقہ کارطے کریں گے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق وزارت قانون کی درخواست پر قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصرالملک اور دیگر دو ارکان میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں ۔اجلاس میں ممکنہ فریقین، نوٹس کے اجراء اور شہادتوں کے دائرہ کار کا تعین کیا جائے گا۔کمیشن پینتالیس روز کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔
Leave a comment