اتوار, 24 نومبر 2024


عائشہ گلالئی کوپارٹی چھوڑنے کا مشورہ

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عائشہ گلالئی پارٹی چھوڑنا چاہتی ہیں تو پہلے انہیں اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا چاہیے۔
عائشہ گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کا یہ الزام غلط ہے کہ پارٹی میں خواتین کا احترام نہیں کیا جاتا کیونکہ ہزاروں خواتین روزانہ پی ٹی آئی جوائن کر رہی ہیں اور جلسوں میں بھی خواتین کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے جبکہ وہ خود بھی اسلام آباد کے جلسے میں موجود تھیں، راتوں رات کیا ہوا ؟ یہ تو پوچھنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی ووٹ لے کر منتخب نہیں ہوئیں بلکہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر اسمبلی میں آئی ہیں اس لیے اگر انہیں پارٹی چھوڑنی ہے تو پہلے اسمبلی کی نشست چھوڑیں۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی تو چھوڑدیں گی لیکن اسمبلی کی رکنیت نہیں چھوڑیں گی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment