بدھ, 27 نومبر 2024


این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے لئے نوازشریف کانام اندراج

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لیے نواز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120سے محمد نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ۔کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر میں ریٹرننگ افسر محمد شاہد نے وصول کیے ہیں اور اس وصولی پر 65نمبر اندراج ڈالا گیا ہے
۔اس حلقے میں کل 65امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔الیکشن کمیشن کو موصول ہو نے والے کاغذات نامزدگی میں تصویر نہیں لگی ہوئی جبکہ اس پر محمد نواز شریف ولد محمد شریف کا نام لکھا ہوا ہے ۔
کاغذات میں تجویز کنندہ کے خانے میں شہباز شریف ولد محمد شریف کا نام لکھا ہوا ہے ۔کاغذات نامزدگی کی فیس 4ہزار روپے وصول کی گئی ہے ۔محمد نواز شریف کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے انہیں 16اگست کو ساڑھے تین بجے بلا یا گیا ہے ۔تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والاشخص سابق وزیر اعظم نواز شریف ہے یا کوئی اور ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment