ھفتہ, 23 نومبر 2024


چین خطے میں امن و استحکام کا باعث بنے گا ،پاکستان دفتر خارجہ

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کو دفتر خارجہ نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا چین خطے میں امن کا باعث بنے گا ۔  جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان پر ہندوستانی میڈیا کی منفی رپورٹس پر کوئی 'تبصرہ' نہیں کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد از جلد تکمیل خود ان کے مفاد میں بھی ہوگی۔واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ 20 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جبکہ 21 اپریل کو انھوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا۔صدر شی جن پنگ کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کےمابین کئی ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جس کے حوالے سے ہندوستانی میڈیا نے کافی شور مچایا، حتیٰ کہ یہاں تک کہا گیا کہ چین ہندوستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ یمن کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment