ھفتہ, 23 نومبر 2024


کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ پاکستان کے مشکور

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن کےوالدین اور اہلیہ نے نئی دہلی میں وزیرخارجہ سشماسوراج سےملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجےپی سنگھ بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں کلبھوشن کےاہل خانہ نے سشماسوراج کوپاکستان میں کلبھوشن سے ملاقات سےمتعلق آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق سشما سوراج سے ملاقات کے موقع پربھارتی وزارت خارجہ کےحکام بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس و دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے گزشتہ روز ان کی والدہ اور اہلیہ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی تھی۔
انسانی بنیاد پر دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ سے بڑھا کر 40 منٹ کر دیا گیا تھا، کلبھوشن کی ماں اور اہلیہ نے میڈیا اور پاکستانی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment