جمعہ, 22 نومبر 2024


چین میں طالبعلم کی ہلاکت، وائرل وڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

 

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے چین میں پاکستانی طالبعلم کی ہلاکت پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔
 
دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو طالبعلم اسامہ احمد خان کی نہیں لہذا اس واقعہ پر جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، اسامہ خان کی میت لانے کے لئے پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔
 
 
 
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسامہ خان کی میت لیوننگ سے بیجنگ لائی جا چکی ہے جو آج رات پاکستان لائی جائے گی، متوفی چین کے صوبہ لیوننگ کے شہر شنیانگ کی جیان زو یونیورسٹی کا طالبعلم تھا۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر چین میں ایک واقعے کی ویڈیو زیرگردش ہے جس میں 2 چینی لڑکے ملکر ایک لڑکے پر چھریوں کے وار کررہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment