جمعہ, 22 نومبر 2024


مولانا اعظم طارق کے قاتل بری

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سطبین کاظمی کو بری کردیا۔
کالعدم سپاہ صحابہ کے امیر مولانا اعظم طارق کو 2003 میں کشمیر ہائی وے پر قتل کیا گیا اور واقعے میں اعظم طارق کے تین محافظ اور ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی کو بری کردیا۔
واضح رہےکہ مولانا اعظم طارق کے قتل کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیس میں ملزم سبطین کاظمی کو 11مئی 2017 کو بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment