ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت میںعدالت نے تینوں شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔دوران سماعت ملزم سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ شریک ملزم صدر نیشنل بینک نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، عدالتی فیصلے تک ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا احترام ہے لیکن ابھی وہاں سے کوئی حکم نہیں آیا۔احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ نامزد تینوں شریک ملزمان پر فرد جرم ضمنی ریفرنس میں عائد کی گئی ہے۔ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے 11 اپریل کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیاجہاں ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ ملزمان میں سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا شامل ہیں۔