ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانہ 3دن میں بتائے کہ ڈاکٹر عافیہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟
عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے رپورٹ طلب کر لی۔
عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کچھ روز قبل عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ افواہ ہے کہ عافیہ صدیقی کی وفات ہوگئی ہے، سفارت خانے سے رپورٹ آنے دیں، عدالت اس سے زیادہ کیا کر سکتی ہے؟