ایمزٹی وی(اسلام آباد)عام انتخابات 2018کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا کام مکمل ہوگیا جبکہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کردیا
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لئے 22کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھاپے گئے ہیں اور پہلی بار سیکیورٹی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے لئے 3 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کا رپوریشن اسلام آباد میں چھاپے گئے۔ بلوچستان، سندھ، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، صرگودھااور ساہیوال دویژنز کے لئے بیلٹ پیپرز کراچی مین چھاپے گئے جن کی تعداد 10کروڑ سے زائد تھی۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے لئے بیلٹ پیپرز اسلام آباد میں چھاپے گئے جن کی تعداد 7کروڑ سے زائد تھی
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کہ ماسوائے کراچی کے چاروں صوبوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے جبکہ کراچی میں آج کی جائے گی۔