ایمز ٹی وی (نیشنل ڈیسک) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر غلام اعظم دوران قید دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے ، وہ کافی عرصے سے علیل اور ڈھاکا کے ایک سرکاری اسپتال میں زیرعلاج تھے، گزشتہ رات ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکے اور 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے ایک ٹریبونل نے غلام اعظم کو 1971 کی جنگ کے دوران نسل کشی اور دیگر جرائم کا مرتکب قرار دے کر 90 برس کی سزا سنائی تھی۔
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیرغلامِ اعظم کا دوران قید انتقال
- 24/10/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2211 K2_VIEWS
Leave a comment