اتوار, 24 نومبر 2024


انسانیت کے ناطے افغان اوربنگلہ دیشی پناہ گزین بچوں کو شہریت دے رہے ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزیں بچوں کو پاکستانی شہری ہونے کا حق حاصل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ قانون دنیا بھرمیں رائج ہے، پاکستان میں مقیم افغان اوربنگلہ دیشی پناہ گزینوں کا حتمی فیصلہ کرنا ہوگا، انسانیت کے ناطے افغان اوربنگلہ دیشی پناہ گزین بچوں کو شہریت دے رہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل سب سے مشاورت کریں گے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، مہاجرین بھی انسان ہیں ان کا فیصلہ نہ کیا تومعاشرے میں شدید مسائل پیدا ہوں گے، اپوزیشن اس بارے میں تجاویز دے تو بہتر ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں کئی سال سے لوگ رہ رہے ہیں جنہیں شہریت نہیں ملی، ہم ان کوملک سے باہربھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے شہری ہیں، انسانیت کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہیئں، اگرآج فیصلہ نہ ہوگا توکب ہوگا، اگر ان پناہ گزینوں سے متعلق فیصلہ نہ کیا گیا تو شدید مسائل پیدا ہونگے،  جو یہاں بچے پیدا ہوئے ہمیں ان کو دیکھنا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment