جمعہ, 22 نومبر 2024


ملک بھر کے پینتیس حلقوں میں ضمنی انتخابات صرف ایک دن باقی

 

اسلام آباد : ملک بھر کے پینتیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا، انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہوچکی، ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز بھی پہنچا دیئے گئے۔
ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے پینتیس حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان کل بروز اتوار چودہ اکتوبر کو سجے گا۔ ضمنی انتخابات کیلئے641 امیدوار میدان میں ہیں۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں، ایک ہزار سات سو استائیس پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دئیے گئے ہیں، تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کوبیلٹ پیپرز بھی پہنچا دیے گئے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولنگ اسٹیشنزپر فوج تعینات ہوگی، فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے رینجرز کی مدد طلب کرلی۔
واضح رہے کہ اتوار کو قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11، 11 حلقوں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے9،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے2، دو حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment