جمعہ, 22 نومبر 2024


وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

 

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دورہ چین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں دورہ چین اور روسی وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،

اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ شب اپنا پہلا سرکاری دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ چین سے امدادی پیکج کا فوری اعلان نہ ہوسکا، لیکن اس حوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرمملکت نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف افواج کی قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment