وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کو گلدستہ بھی پیش کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے، اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری قوم آپکی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔ انھوں نےآرام کی درخواست کی تو چیف جسٹس نے کہا آرام نہیں کرسکتا،کام بہت ہے۔جسٹس میاں ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی۔ کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد جسٹس ثاقب نثار کے دل کی شریان کھول دی گئی وہ اس وقت مکمل صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی کارکردگی سے متعلق گزشتہ ہفتے گیلپ سروے کروایا گیا تھا جس میں عوام کی اکثریت نے اُن کے اقدامات کو سراہا تھا۔